Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ کے گورنر نے شہری کو سزائے موت سے ایک دن قبل بچا لیا

باپ نے بیٹے کے قاتل کو معاف کردیا۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب کے الباحہ ریجن کے گورنر شہزادہ ڈاکٹر حسام بن سعود بن عبدالعزیز کی کوششوں کے نتیجے میں ایک شہری کو قصاص کی سزا سے صرف ایک دن قبل معافی مل گئی۔
مقتول کے ورثا نے گورنر باحہ کی درخواست پر درگزر سے کام لیتے ہوئے سزائے موت معاف کردی۔
سبق نیوز کے مطابق یہ اہم پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب الباحہ گورنریٹ میں گورنر شہزادہ حسام بن سعود نے مقتول کے ورثا اور دیگر عمائدین سے ملاقات کی۔
اس موقع پر گورنر نے ورثا کو عفوو درگزر سے  کام لینے اور سزا کو معاف کرنے اور ان کے جذبے کو سراہا۔
گورنر الباحہ نے معافی دینے کے ورثا کے فیصلے کو قابل تحسین قرار دیا اور ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
الاخباریہ چینل کے مطابق سزائے موت پر عمل درآمد سے ایک دن قبل والد یوسف الشیخی نے گورنر الباحہ کی کوششوں کے جواب میں اپنے بیٹے کے قاتل کو معاف کردیا تھا۔
 

 

شیئر: