Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خانہ کعبہ کو معطر کرنے میں السدیس شریک

حجر اسود کو اعلی ترین خوشبوؤں سے معطر کیا گیا۔(فوٹو عاجل)
 سعودی عرب میں مسجد الحرام کی انتظامیہ کے ذمہ داران خصوصا سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے پیر کو خانہ کعبہ معطر کرنے کی کارروائی میں خود حصہ لیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ غلاف کعبہ کی اصلاح و مرمت کا نظام الاوقات مقرر کیے ہوئے ہے۔

انتظامیہ غلاف کعبہ کی اصلاح و مرمت کا نظام الاوقات مقرر کیے ہوئے ہے۔(فوٹو عاجل)

اتوار 20 ستمبرکومعمول کے مطابق غلاف کعبہ کی صفائی کا کام انجام دیا گیا۔ حجر اسود اور ملتزم کو اعلی ترین خوشبوؤں سے معطر کیا گیا۔
خانہ کعبہ کی تعظیم کے طور پرغلاف کو بھی معطر کیا گیا۔

مسجد الحرام کی انتظامیہ خوشبویات کا ایک ادارہ قائم کیے ہوئے ہے(فوٹو عاجل)

خانہ کعبہ کو معطر کرنے کے عمل میں ڈاکٹر السدیس کے علاوہ سیکریٹری انتظامیہ برائے امور مسجد الحرام احمد المنصوری، سیکریٹری برائے اننتظامی و مالی امور ڈاکٹر سعد اور ڈیوٹی ڈائریکٹر حمود العیادہ شریک تھے۔
یاد رہے کہ مسجد الحرام کی انتظامیہ خوشبویات کا ایک ادارہ قائم کیے ہوئے ہے جس کا کام مستقل بنیادوں پر خانہ کعبہ کو معطر کرنا ہے۔

شیئر: