سعودی زکوۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی (زاتکا) نے منشیات سمگلنگ کی 4 بڑی کوششیں ناکام بناتے ہوئے مجموعی طور پر 2 لاکھ 61 ہزار سے زائد نشہ آور گولیاں اور 9.8 کلو گرام نشہ آور مادہ برآمد کرلیا۔
اخبار 24 کے مطابق کسٹمز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ منشیات جدہ ایئرپورٹ، ضباء پورٹ اور البطحاء بارڈر کے ذریعے مملکت لائی جارہی تھیں۔
زاتکا کے مطابق پہلی کارروائی ضباء پورٹ پر لکڑی کی میزوں کی کھیپ کے اندر چھپائی گئی تھیں۔ دوسری کارروائی جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر کے بیگ کی جانچ کرنے پر اس کے اندر سے 20200 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔
#ارقد_وآمن | #زاتكا تحبط 4 محاولات لتهريب أكثر من 261 ألف حبة من مادة الإمفيتامين المخدر، ونحو 10 كيلوغرام من مادة الميثامفيتامين المخدر "الشبو"، كانت مُخبأة في مركبات وإرساليات وردت إلى المملكة. وبالتنسيق مع @Mokafha_SA تم القبض على مستقبلي المضبوطات والبالغ عددهم 3 أشخاص.
|… pic.twitter.com/WztE030maH— هيئة الزكاة والضريبة والجمارك (@Zatca_sa) September 19, 2025
تیسری کارروائی میں البطحاء بارڈر پر ایک ٹرک کے نچلے حصے میں چھپائی گئی ایک لاکھ 92 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ چوتھی کارروائی اسی بارڈر سے گزرنے والی ایک اور گاڑی کے خفیہ حصوں سے 9.8 کلو گرام نشہ آور مادہ برآمد کیا گیا۔
زاتکا کے ترجمان حمود الحربی نے بتایا کہ تمام کارروائیوں کے بعد جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے ساتھ کوآرڈینیشن کے بعد مملکت کے اندر منشیات وصول کرنے والوں کی گرفتاری انجام دی گئیں اس سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔
الحربی کا کہنا ہے کہ زاتکا مملکت کی درآمدات و برآمدات پر سخت نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے اور منشیات و دیگر ممنوعہ اشیا کی سمگلنگ کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔