Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے کیسز 200 سے زیادہ، چار اموات

مملکت میں کورونا کے ایکٹیوکیسز کی تعداد دو ہزار 108 ہے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 200 سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 223 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا ہے جبکہ 203 افراد وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔‘
’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید چار مریض انتقال کر گئے۔ جس کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 359 ہو گئی ہے۔‘

 پچھلے 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے ( فوٹو: روئٹرز)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیوکیسز کی تعداد دو ہزار 108 ہے، جن میں سے 338 کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔‘
جاری اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 78 ہے جبکہ الشرقیہ ریجن میں 45 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
 مکہ ریجن میں کورونا کے 34 مریض سامنے آئے جبکہ  مدینہ ریجن میں مریضوں کی تعداد 16 رہی۔ القصیم ریجن میں نو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
حائل اور الباحہ ریجن میں آٹھ ، عسیر اور الحدود الشمالیہ ریجن میں سات، سات، الجوف اور جازان ریجن میں چار،چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اب تک تین لاکھ 66 ہزار 807 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے (فوٹو: اے پی)

نجران ریجن میں دو جبکہ تبوک ریجن میں ایک مریض سامنے آیا ہے۔
اب تک تین لاکھ 66 ہزار 807 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 58 ہزار 340 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔

شیئر: