Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں دو ہفتے سے کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ برقرار

پچھلے چوبیس گھنٹے میں تین ہزار591 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔(فوٹو اے ایف پی، وام)
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ دو ہفتے سے کورونا کے نئے کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں ۔ پیر کو پچھلے چوبیس گھنٹے میں تین ہزار591 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
نئے مریض مختلف قومیت کے ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے، انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔  وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 546 ہوگئی ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی وام نے وزارت صحت و تحفظ کے حوالے سے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے میں جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید ایک لاکھ 40 ہزار477  ٹیسٹ کیےگئے ہیں۔
وزارت نے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے مزید چھ  چل بسے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 798 ہو گئی ہے۔
 وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید تین ہزار 820 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر دو لاکھ 55 ہزار 304 ہو گئی ہے۔
 بیان میں  وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
 علاوہ ازیں  وزارت صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران  مزید 83 ہزار 302 افراد کو کو رونا ویکسین لگائی گئی ہے۔ امارات میں جاری اس قومی مہم میں ویکسین کی  25 لاکھ 71 ہزار 86 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

شیئر: