Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: کورونا ویکسین لگوائیں، مفت کافی نوش کریں

مفت کافی کی پیشکش ایک ماہ کے لیے ہے۔( فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کے ایک سرمایہ کارعلی خان نے جو کیفے ریسٹریٹو چین کے مالک ہیں کورونا ویکسین لینے والوں کو مفت کافی کی پیشکش کی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق علی خان کا کہنا ہے کہ یہ پیشکش ایک ماہ کے لیے ہے۔ اس کا مقصد معاشرے میں کورونا ویکسین کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔
دبئی کے ’ند الحمر علاقے میں کیفے ریسٹریٹو عوام میں بے حد مقبول ہے۔ صارفین نے علی خان کی اس پیشکش پر غیرمعمولی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔  
علی خان نے الامارات الیوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پیشکش ہے کہ اگر آپ نے کورونا ویکسین لے لی تو ہمارے یہاں سے مفت کافی نوش کریں۔ روزانہ 80 افراد اس پیشکش سے لطف اٹھانے لگے ہیں۔  
اماراتی سرمایہ کار اس سے قبل لاک ڈاؤن کے موقع پر دبئی کے راشد ہسپتال میں سپیشل کافی ہاؤس قائم کرچکے ہیں جہاں چار ماہ تک سپاہیوں، شہری دفاع کے اہلکاروں، ڈاکٹروں اور نرسوں کو مفت کافی پیش کی جاتی رہی۔
علی خان کافی ہاؤس کی شاخیں انڈیا اور مصر میں بھی قائم کرنےکے خواہاں ہیں۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق دبئی کے کئی اور ریستوران بھی کورونا ویکسین لگوانے والے صارفین کے لیے رعایتی پیشکشیں کررہے ہیں۔ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے والوں کو ڈنر کے لیے دس اور دوسری خوراک لینے والوں کو بیس فیصد رعایت کی پیشکش کی جا رہی ہے۔
اس پشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے کورونا ویکسین لگوانے کا ثبوت جیسے میڈ یکل سرٹیفکیٹ دکھانا ضروری ہے۔

شیئر: