Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف میں ہوائی فائرنگ کرنے والا شہری گرفتار

’روڈ سیکیورٹی فورس کے تعاون سے شہری اور اس کے ساتھی کو گرفتار کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: مزمز)
الجوف ریجن پولیس نے دومۃ الجندل میں ہوائی فائرنگ کرکے اسلحہ چھپانے والے شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔
اخبار24 کے مطابق وزارت داخلہ کے سنیپ چیٹ اکاؤنٹ میں شہری کی گرفتاری کی اطلاع دی گئی ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’دومۃ الجندل کے واکنگ ٹریک پر ہوائی فائرنگ کرکے اسلحہ چھپانے والا شہری 30 سال کا ہے‘۔
’اسے روڈ سیکیورٹی فورس کے تعاون سے گرفتار کیا گیا ہے‘۔
’گرفتاری کے وقت اس کے ساتھ اس کا ایک ساتھی تھا، دونوں نے مل کر اسلحہ ریت میں چھپا دیا تھا‘۔

شیئر: