Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کے ساتھ مذاکرات میں سعودی عرب کو ضرور شامل کرنا چاہیے: فرانسیسی صدر

فرانسیسی صدر نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے کم وقت بچا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
فرانسیسی صدر امانویل میخواں نے جمعے کو کہا ہے کہ جوہری معاہدے پر ایران کے ساتھ مذاکرات بہت سخت ہوں گے۔
انہوں نے العربیہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر کسی بھی مذاکرات میں سعودی عرب کو ضرور شامل کیا جانا چاہیے۔
میخواں نے مزید کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے کم وقت بچا ہے۔
فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ تہران کے ساتھ 2015 کے معاہدے میں علاقائی طاقتوں سے رجوع کیے بغیر جو غلطیاں ہوئیں ان سے گریز کرنا چاہیے۔
العربیہ کے ساتھ ایک طویل انٹرویو میں صدر میخواں نے کہا کہ لبنان کی حکومت کرپشن اور خوف کی وجہ سے مشکل میں تھی اور ’بنیادی مسائل‘ کے جائزے کے بعد وہ اس ملک کا تیسرا دورہ بھی کریں گے۔

شیئر: