Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز اور عرب رضاکارانہ یونین میں تعاون کا معاہدہ

کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔(فوٹو الشرق الاوسط)
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے عرب رضاکارانہ یونین کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے اسسٹنٹ سپروائزر جنرل برائے پلاننگ اینڈ  ڈویلپمینٹ اور عرب رضاکارانہ یونین کے صدر حسن بوہزا نے معاہدے پر دستخظ کیے۔
عقیل الغامدی نے کہا یہ دونوں تنظیمیں مشترکہ اہداف کی نشاندہی کرنے اور کمیونٹی سروسں میں شرکت کے لیے ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ سائنسی اور پیشہ ورانہ شعور اجاگر کرنے اور تجربات کے تبادلے کے ذریعے تربیت میں تعاون پر کام کریں گی۔
معاہدے کے تحت کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر  یونین کے ذریعے قائم کیے جانے والے رضاکارانہ ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کرنے کے ساتھ  کانفرنسوں، ورکشاپوں  اور نمائشوں سمیت دیگر شعبوں میں مشترکہ شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے یونین کے کارکنوں سے فائدہ اٹھائے گا۔
واضح رہے کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 53 ممالک میں مختلف قسم کے 1329 امدادی منصوبے مکمل کیے ہیں۔ ان منصوبوں پر 4.42 ارب سے زائد ڈالرخرچ کیے گئے ہیں۔
اس مرکز سے فائدہ حاصل کرنے والے ممالک میں یمن کا پہلے نمبر پرہے۔ اس کے بعد فلسطین، شام اور صومالیہ میں امدادی منصوبوں پر کام کیا گیا ہے۔ یمن میں 3 بلین ڈالر، فلسطین میں 360 ملین ڈالر، شام میں 296 ڈالر اور صومالیہ 192 ملین ڈالر کا کام کیا گیا ہے۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے انسانیت کی خدمت، امدادی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں کئی منصوبے جاری ہیں۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے 1367 منصوبے اور پروگرامز میں تمام براعظموں میں دنیا کے 54 مختلف ممالک شامل ہیں۔

شیئر: