Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کے تحت ’کے پی کے‘ میں امدادی مہم  

مرکز کے تحت سارا سال امدادی عمل جاری رہتا ہے- (فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان بن عبدالعزیز امدادی مرکز کی جانب سے پاکستان میں موسم سرما پروجیکٹ کے تحت ضرورت مندوں میں امدادی اشیا کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے پروگرام کا آغاز موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی کیا گیا تھا جس کے تحت پاکستان کے مختلف صوبوں میں ضرورت مندوں میں موسم سرما کی مناسبت سے اشیا تقسیم کی جارہی ہیں۔ 

موسم سرما پروجیکٹ کے تحت گرم کپڑے اور اشیا تقسیم کی گئی(فوٹو ایس پی اے)

مرکز کی جانب سے موسم سرما پروجیکٹ کے تحت گزشتہ روز خیبر پختون خواہ کے مخلتف علاقوں جن میں چترال اور شانگلہ ہل شامل ہیں، میں رہنے والے ضرورت مندوں میں لحاف، کمبل، گرم کپڑے اور دیگر اہم ضرورت کی اشیا تقسیم کی گئیس۔ 
امدادی مرکز کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ سرما پروجیکٹ کے تحت کے پی کے میں 244 پیک تقسیم کیے گئے جن میں گرم کپڑے ، لحاف ، کمبل اور ضروری اشیا شامل تھیں۔ 

امدادی مہم سے 14 سو سے زائد افراد مستفیض ہونگے(فوٹو ایس پی اے)

تقسیم کیے جانے والے پیکٹوں سے 1 ہزار 464 افراد مستفیض ہو نگے۔ واضح رہے شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے دنیا بھر میں ضروری مندوں میں امدادی اشیا کی تقسیم کا کام سارا سال جاری رہتا ہے۔ 
سینٹر کی جانب سے ایسے مقامات پر جہاں پینے کے پانی کی قلت ہوتی ہے وہاں کنوئیں بھی کھودے جاتے ہیں جبکہ سکولوں کی تعمیر اور ضرورت مند طلبا کو درسی کتب، یونیفارم اور بیگز وغیرہ بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔
 
https://www.urdunews.com/node/304696/

شیئر: