Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام بندرگاہ سمیت منشیات سمگلنگ کی کئی کوششیں ناکام

زیر حراست افراد سرحد پار کرکے داخل ہوگئے تھے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں سرحدی محافظوں کے ترجمان مسفر القرینی نے کہا ہے کہ بری اور سمندری سرحدوں سے منشیات کی سمگلنگ کی متعدد کو ششیں ناکام بنائی گئی یہں۔
34 ٹن نشہ آور پتے (قات)، 781 کلو حشیش اور 9 لاکھ 71 ہزار 676 نشہ آور گولیاں سمگل کی جارہی تھیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق القرینی نے بتایا کہ جازان کے علاقے میں 488 کلو گرام حشیش، 34 ٹن 485 کلو گرام قات سمگل کررہے تھے جبکہ عسیر ریجن میں 184 کلو گرام قات پکڑی گئی۔
نجران میں 293 کلو گرام حشیش اور الجوف ریجن میں 9 لاکھ 71 ہزار 676 نشہ آور گولیاں ضبط کی گئی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ سمگلنگ میں ملوث 121 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں سے 91 جازان، 17 نجران، 10 عیسر اور تین الجوف میں پکڑے گئے۔ یہ لوگ سرحد پار کرکے سعودی عرب میں  داخل ہوگئے تھے۔
سرحدی محافظوں کے ترجمان نے کہا کہ سرحدی محافظ سعودی عرب کی سرحدوں کی حفاظت کے سلسلے میں پرعزم ہیں۔
علاوہ ازیں دمام سعودی کسٹم کے افسران نے 14 ملین سے زیادہ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔ شاہ عبدالعزیز بندرگاہ دمام لکڑیوں کے تختوں کے کنٹینر میں نشہ آور گولیاں چھپا کر لائی گئی تھیں۔ 

سعودی کسٹم  نے 14 ملین سے زیادہ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ ناکام بنائی ہے۔(فوٹو اخبار 24)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سیکریٹری سیکیورٹی اتھارٹی محمد النعیم نے بتایا کہ شاہ عبدالعزیز بنرگاہ دمام لکڑیوں کا ایک کنٹینر پہنچا تھا- ایکسرے آلات کے ذریعے تلاشی لینے پر 14 لاکھ  45 ہزار 335 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔
سمگلروں نے تختوں کے اندر انتہائی فن کارانہ طریقے سے نشہ آور گولیاں چھپا رکھی تھیں۔ 
النعیم نے بتایا کہ سمگلر ممنوعہ اشیا کی درآمد کے لیے نت نئے ہتھکنڈے اور حربے و طور طریقے اختیار کرتے رہتے ہیں۔ سیکیورٹی افسران معاشرے کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے غیرمعمولی مستعدی سے کام لے رہے ہیں۔ 

شیئر: