Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکے بعد سکیورٹی انتہائی سخت

انڈیا میں تمام ہوائی اڈوں، اہم تنصیبات اور سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی بڑھائی گئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا نے جمعہ کے روز دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب ہونے والے دھماکے کے بعد سرکاری عمارتوں اور ہوائی اڈوں کی سکیورٹی سخت کردی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اسرائیلی سفارت خانے سے تقریباً 50 میٹر کے فاصلے پر ہونے والے اس دھماکے سے کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔
 اس علاقے میں سکیورٹی پہلے سے ہی سخت تھی کیونکہ اسی روز انڈیا اور اسرائیل اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 29 ویں سالگرہ منا رہے تھے۔

 

جب یہ دھماکہ ہوا اس وقت انڈین صدر رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی ایک کلومیٹر دور ایک فوجی تقریب میں شریک تھے۔
سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) جو انڈیا میں تمام سرکاری تنصیبات کی حفاظت کے فرائض انجام دیتی ہے، نے کہا ہے کہ ’دھماکے کے بعد حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔‘
سی آئی ایس ایف نے ایک بیان میں کہا کہ ’تمام ہوائی اڈوں، اہم تنصیبات اور سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔‘
نئی دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ ’دھماکے سے قریب ہی کھڑی تین گاڑیوں کے شیشوں کو نقصان پہنچا۔‘
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ’ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ سنسنی پھیلانے کی ایک شرارت تھی۔‘

شیئر: