Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں اسرائیل کے سفارتخانے کے قریب دھماکہ

پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد پلاسٹک کے تھیلے میں ڈال کر سڑک کنارے رکھا گیا تھا (فوٹو: این ڈی ٹی وی)
انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں واقع اسرائیل کے سفارتخانے کے باہر دھماکہ ہوا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق دہلی پولیس نے تصدیق کی کہ دارالحکومت میں ابوالکلام روڈ پر اسرائیلی سفارتخانے کے باہر دھماکہ ہوا ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس کے مطابق دھماکے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے جبکہ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے
جہاں دھماکہ ہوا وہ وجے چوک سے دو کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر واقع ہے جہاں صدر رام ناتھ کوونڈ، وزیراعظم نریندر مودی اور دوسرے سینیئر حکومتی حکام ایک تقریب میں اکٹھے ہوئے تھے۔
پولیس کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ پلاسٹک کے تھیلے میں دھماکہ خیز مواد ڈال کر سڑک کے کنارے پر رکھا گیا تھا جہاں وہ پھٹ گیا اور قریب کھڑی چار پانچ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی بھی دھماکے میں زخمی نہیں ہوا۔ پولیس کی بھاری نفری جائے دھماکہ پر پہنچ گئی ہے اور عبدالکلام روڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔
میڈیا فوٹیجز میں نظر آنے والے مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس کے حکام عمارت کے باہر کھڑے ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
 

شیئر: