Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الساحل ہائی وے پر حادثہ، ایک شخص ہلاک، 4 زخمی

’ایک شخص موقع پر ہلاک ہوگیا، 3 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں دو کی حالت نازک ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ اور اللیث کو جوڑنے والی الساحل ہائی وے پر حادثے کے باعث ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوگیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہلال احمر نے کہا ہے کہ ’حادثہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب فجر کے وقت ہوا ہے‘۔
مکہ مکرمہ میں ہلال احمر کے ترجمان عبد العزیز بادومان نے کہا ہے کہ’ایک شہری کی طرف سے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہلال احمر کی تین ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں‘۔
’جائے حادثہ پہنچنے پر معلوم ہوا کہ ایک شخص موقع پر ہلاک ہوچکا ہے جبکہ 4 زخمی ہیں، ان میں سے دو کی حالت نازک ہے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے‘۔
’ایک شخص کو معمولی چوٹیں تھیں جس کا موقع پر علاج کیا گیا جبکہ چوتھے شخص کو درمیانے درجے کے زخم تھے‘۔
’تمام زخمی اللیث جنرل ہستپال میں زیر علاج ہیں جبکہ متوفی شخص کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے‘۔
 

شیئر: