Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فوٹوگرافر عفراءالحربی نیشنل جیوگرافک انعام کیلئے شارٹ لسٹ

مدینہ منورہ کی عفراءالحربیی فطرت کی تصویر کشی سے لطف اندوز ہونے والی تھیم فوٹو گرافر ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
نیشنل جیوگرافک ابوظبی نے سعودی ڈیری کمپنی المراعی کے اشتراک سے رواں ہفتے اپنے فوٹو گرافی مقابلے ’لمحے‘ کے 2020 ایڈیشن کے لئے شارٹ لسٹ کی گئی تصاویر کا اعلان کیا جس میں سعودی فوٹوگرافر افراح الحربی بھی شامل ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق 27 ہزار سے زیادہ اندراجات میں سے صرف 10 تصاویر کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ یہ انتخاب مقابلے کے ججوں کے پینل نے کیا تھا۔
اس پینل میں دو مرتبہ خصوصی انعام  جیتنے والے اور نیشنل جیوگرافک فوٹو گرافر محمد محیسن  اور المراعی کے چیف مارکیٹنگ آفیسر حسام عبدالقادر شامل تھے۔

شارٹ لسٹ کی گئی تصاویر میں متاثر کن لمحات کو قید کیاگیا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

’2020 لمحات‘: مختلف انداز سے بسر کیا گیا ایک سال‘کے مرکزی خیال کے تحت یہ مقابلہ منعقد کیا گیا۔
شارٹ لسٹ کی گئی تصاویر ایسی ہیں جن میں ’اپنے پیاروں سے تعلق کے متاثر کن لمحات ‘ کو قید کیاگیا ہے۔
فوٹوگرافروں نے دور رہ کر سیکھی جانیوالی باتیں اور سماجی فاصلوں کے باوجود اپنے خاندان کے ساتھ لمحات کی حدت کو اپنی تصاویر میں سمو دیا ہے۔
مدینہ منورہ سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ فوٹوگرافر عفراءالحربی نے ڈرائنگ کرتی ہوئی اپنی 10 سالہ بہن کی تصویر کا انتخاب کیا۔

کامیاب فوٹوگرافر کو 10ہزارڈالر کے پیشہ ور فوٹوگرافی کے آلات ملیں گے۔(فوٹو ٹوئٹر)

انہوں نے کہا کہ میں نےتین سال قبل اپنی بہن کے اس شوق کو دریافت کیا تھا۔ میں نے قرنطینہ کے دوران اپنی چھوٹی بہن کی تصویرکھینچی تھی جسے میں نے فوٹوگرافی مقابلے کے لیے چنا۔
اسی عرصے میں اس  نے اپنی صلاحیتوں کا پتہ لگایا تھا چنانچہ میں نے اس تصویر میں اس کی صلاحیتوں کو دستاویز کرنا چاہا۔ جس لمحے الحربی کو معلوم ہوا کہ ان کا نام اس مقابلے کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیاہے تو انہیں بڑی خوشی ہوئی۔
انہوں نے کہا ’یہ ایک انوکھا لمحہ تھا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’مجھے توقع نہیں تھی کہ شارٹ لسٹ ہونے والے 10 شرکا میں میرا انتخاب کیا جائے گا لیکن اس کے لئے میں اپنے بڑے بھائی محمد کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے میری صلاحیتوں کو دیکھا اور اس مقابلے میں شرکت کے لئے زور دیا۔‘

کیمرہ مین  نے سماجی فاصلوں کے لمحات کو تصاویر میں سمو دیا ہے۔(فوٹو: عرب نیوز)

فطرت کی تصویر کشی سے لطف اندوز ہونے والی تھیم فوٹو گرافر نے کہا کہ میری اس کامیابی کا سہرا  میرے دوسرے بھائی عبداللہ کے سر بھی جاتا ہے جنہوں نے دو سال قبل مجھے پروفیشنل کیمرہ تحفے میں دیا تھا۔
عفراءالحربی نے اپنی جیسی دیگر نوجوان خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ  ’پراعتماد رہیں۔‘
انعام کے لیے شارٹ لسٹ ہونے والے باصلاحیت سعودی نوجوان فوٹوگرافرز میں صرف الحربی ہی شامل نہیں بلکہ حسین علی جنہوں نے ایک کنبے کے ممبر کی آن لائن کلاس میں شرکت کی تصویر کھینچی ہے، وہ بھی ایوارڈ کے لیے مسابقے میں حصہ لے رہے ہیں۔
یہ مقابلہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں فوٹو گرافی کے سب سے بڑے مقابلوں میں سے ایک ہے۔ اس سال کے ’لمحات‘ کے بہترین فوٹوگرافر کا انعام پانے والے کے نام کا اعلان آئندہ دنوں میں کیا جائے گا۔
کامیاب فوٹوگرافر کو 10ہزارڈالر مالیت کے فوٹوگرافی کے آلات دییے جائیں گے اور ان کی کھینچی ہوئی تصویر نیشنل جیوگرافک العربیہ میگزین میں شائع ہوگی۔
 

شیئر: