Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زلزلے کے جھٹکے، ماہرین کی ٹیم جائزہ لینے حائل پہنچ گئی

’ٹیم نے زلزلے کے مرکز اور قرب وجوار میں جھٹکوں کا جائزہ لیا ہے اور وہاں سے متعدد نمونے جمع کیے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
حائل میں گزشتہ روز زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کرنے کے بعد سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ نے علاقہ کا جائزہ لینے کے لیے ماہرین کی ٹیم روانہ کردی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جیولوجیکل سروے بورڈ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ ’جھٹکوں کے مابعد اثرات کا جائزہ لینے والی ٹیم پہنچ چکی ہے‘۔
’ٹیم نے زلزلے کے مرکز اور قرب وجوار میں جھٹکوں کا جائزہ لیا ہے اور وہاں سے متعدد نمونے جمع کیے ہیں‘۔
بورڈ نے کہا ہے کہ ’جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب حائل کے رہائشیوں نے جھٹکے محسوس کیے تھے‘۔
’ان جھٹکوں کا مرکز شہر سے 46 کلو میٹر دور شمال کی طرف 7 کلو میٹر زیر زمین تھا‘۔
’ریکٹر سکیل پر اس کی شدت 3.07 تھی جبکہ دوری کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔
 

شیئر: