سعودی ایوان شاہی نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ شہزادی نورہ بنت فہد بن محمد بن عبدالرحمن آل سعود کا اتوار کو انتقال ہوگیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق- بیان میں کہا گیا کہ تدفین پیر کو ہوگی۔ نمازجنازہ کہاں ہوگی اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔
شہزادی نورہ کے والد شہزادہ فہد بن محمد بن عبدالرحمن بن فیصل آل سعود تھے۔ یہ شہزادہ محمد بن عبدالرحمن آل سعود کے دوسرے بیٹے اور شہزادہ خالد بن محمد بن عبدالرحمن کے سگے بھائی تھے۔