Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک گھر کے افراد اور گھریلو ملازمین کا ’توکلنا ایپ‘ میں اندراج کیسے

ایپ انتظامیہ نے تکنیکی دشواری حل کر دی ہے۔ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں ’توکلنا‘ ایپ کی انتظامیہ نے ایک ہی گھر میں رہنے والے گھریلو ملازمین اور اہل وعیال کو شامل کرنے سے متعلق تکنیکی دشواری حل کر دی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ایک غیرملکی نے استفسار کیا تھا کہ ’میرے بیٹے کی عمر تین برس ہے۔ توکلنا ایپ پر وہ میرے اکاؤنٹ میں نظر آتا ہے حالانکہ وہ اپنا بیشتر وقت میری اہلیہ کے ساتھ رہتا ہے۔ آیا کوئی ایسا طریقہ کار اپنایا جا سکتا ہے جسے استعمال کرکے بیٹے کو اس کی ماں کی ایپ میں شامل کیا جا سکے۔‘
اس غیرملکی کا مزید کہنا تھا کہ ’مسئلہ یہ ہے کہ میں اپنی بیوی کا کفیل نہیں ہوں بلکہ وہ ایک ادارے کی ملازمہ ہے اور اسی کی کفالت میں ہے۔‘ 
توکلنا ایپ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ سعودی شہری ہوں یا مقیم غیرملکی، ان کے اس مسئلے کو حل کردیا گیا ہے۔ اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ پہلے توکلنا ایپ میں’الخدمات‘ کا انتخاب کریں۔ 
وہاں پر’افراد الاسرہ والمکفولین‘ فیملی اور زیر کفالت افراد کے خانے کا رخ کریں۔ 
ایک ہی گھر میں رہنے والے گھریلو ملازم بھی یہی طریقہ کار اختیار کرسکتے ہیں۔
اولاد اور گھریلو ملازمین کے خانے میں ترمیم ہو سکتی ہے۔ اس کے بعد نیا گھریلوعملہ ہو یا اہل وعیال ہوں، ایپ میں متعلقہ فرد کے خانے میں ہی ظاہر ہوں گے۔

شیئر: