Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 76 فیصد کمی

 گزشتہ سال سیاحت کے لحاظ سے بدترین ثابت ہوا ہے۔( فوٹو سبق)
عالمی تنظیم سیاحت نے 2020 کے دوران عالمی سیاحت کے حوالے سےاعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال سیاحت کے لحاظ سے بدترین سال ثابت ہوا۔ بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 74 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عالمی تنظیم سیاحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی سیاحت سے متاثر ہونے والے ملکوں میں سعودی عرب تیسرے نمبر پر ہے۔ یہاں آنے والوں سیاحوں کی تعداد میں 76 اعشاریہ چار فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور گذشتہ سال صرف اکتالیس لاکھ افراد آئے تھے۔ 
 
جبکہ مراکش میں سیاحوں کی تعداد 79 فیصد، تیونس میں 78 اعشاریہ آٹھ فیصد اور بحرین میں 78 اعشاریہ ایک فیصد کم رہی ہے۔
عالمی تنظیم سیاحت نے گزشتہ برس کے اعداد و شمار پر مشتمل رپورٹ میں بتایا ہے کہ پچھلے سال  دنیا بھر میں 381 ملین سیاح مختلف ملکوں کی سیاحت پر گئے۔  یہ تعداد 2019 کے مقابلے میں ایک ارب تین کروڑ کم ہے۔ 
کورونا وبا کی وجہ سے سیاحتی پیکیج غیرمعمولی تعداد میں کم ہوئے ہیں۔ سفری پابندیوں کی وجہ سے لوگوں نے عالمی سیاحت کا رخ نہیں کیا۔ 
 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں جہاں سیاحت کا شعبہ کورونا وبا سے متاثر نہ ہوا ہو۔

شیئر: