Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے آسٹریا کے ہم منصب کا رابطہ

مشترکہ تعاون کو فروغ  دینے  کے امور کا جائزہ لیا گیا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کے روز آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر چیلنبرگ نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور آسٹریا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات اور مشترکہ تعاون کو فروغ  دینے  کے امور کا جائزہ لیا ہے۔ 
فیصل بن فرحان اور الیگزینڈر چیلنبرگ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور اور خطے کے حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا۔ 
یاد رہے کہ ان دنوں سعودی عرب اور اس کے برادر و دوست ممالک کے وزرا اور اعلیٰ عہدیدار دنیا بھر کے بدلتے ہوئے حالات اور خطے میں ہونے والے تغیرات کا جائزہ لینے کے لیے ایک دوسرے سے رابطے کررہے ہیں۔

شیئر: