Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ائیر پورٹس میں توکلنا ایپ کے بغیر داخلے پر پابندی

پابندی تمام اہلکاروں اور دفاتر میں آنے والوں سب کے لیے ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ عبدالھادی المنصوری نے سعودی ائیر پورٹس میں توکلنا ایپ  کے بغیر داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔
  آئندہ محکمہ شہری ہوابازی کے کسی بھی عہدیدار اور اہلکار کو سعودی ائیر پورٹس میں توکلنا ایپ ایکٹیو کیے بغیر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ سب کو ایس او پیز کی پابندی کرنا ہوگی تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جائے اور معاشرے کے تمام افراد کو وائرس لگنے سے بچایا جا سکے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق المنصوری نے ہدایت کی کہ محکمہ شہری ہوابازی کے اہلکار اور سعودی ہوائی اڈوں کے کارکن وزارت صحت کے مقرر کردہ کورونا ایس او پیز کی سختی سے پابندی کریں اور اس سلسلے میں لاپروائی سے کام نہ لیں۔ حفاظتی ماسک پہنیں، مسلسل سینیٹائزنگ کرتے رہیں۔ سماجی فاصلے کی پابندی کریں۔ حفاظتی تدابیر پر مشتمل رہنما ہدایات پر عمل کریں۔
محکمہ شہری ہوابازی نے کہا ہے کہ یہ پابندی محکمے کے تمام اہلکاروں اور اس کے دفاتر میں آنے والوں سب کے لیے ہے۔

شیئر: