Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الھدا روڈ بند، مسجد الحرام میں بارش کی وڈیو وائرل

حد نظر محدود ہوجانے سے سفر پرخطر ہوگیا تھا (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں روڈ سیکیورٹی فورس نے جمعے کو غیر مستحکم موسم کے باعث حد نظر محدود ہوجانے پر الھدا پہاڑی روڈ بند کرد یا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق روڈ سیکیورٹی فورس نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ الھدا روڈ سے سفر کرنے والوں سے معذرت خواہ ہیں, حد نظر محدود ہوجانے کی وجہ سے اس روڈ سے سفر پرخطر ہوگیا تھا، اسے عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔
روڈ سیکیورٹی فورس کا کہنا تھا کہ روڈ بند کرنے کا فیصلہ مسافروں کی سلامتی کی خاطر کیا گیا ہے۔ موسم ٹھیک ہوجانے پر بحال کردیا جائے گا۔ 
اخبار 24 ویب سائٹ اور الاخباریہ چینل کے مطابق مسجد الحرام اور اس کے آس پاس کے علاقے میں جمعے کو موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔  
بارش کے دوران خانہ کعبہ کے طواف اور نماز کے مناظر پر مشتمل وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
یاد رہے کہ موسمیات کے قومی مرکز نے جمعرات کو  بیان میں کہا تھا کہ جمعے کو تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ مکہ مکرمہ سمیت اس کی متعدد کمشنریوں اور تحصیلوں میں ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا تھا۔ 

شیئر: