Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کورونا کیسز بڑھنے پر مساجد عارضی طور پر بند ہو سکتی ہیں‘

فیصلے کرنے سے قبل علما بورڈ سے بھی مشاورت کی جاتی ہے۔(فوٹو سبق)  
سعودی وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ ’کووڈ 19 کے کیسز حد سے زیادہ بڑھنے کی صورت میں مساجد بند کرنے میں ادنی تاخیر سے کام نہیں لیا جائے گا‘۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے آل الشیخ نے کہا کہ’ وزارت اسلامی امور اس حوالے سے تمام فیصلے متعلقہ سرکاری اداروں خصوصا وزارت صحت اور وزارت داخلہ کے ساتھ تعاون سے کررہی ہے‘۔
’وبا سے نمٹنے کے لیے فیصلے کرنے سے قبل سعودی سربرآوردہ علما بورڈ سے بھی مشاورت کی جاتی ہے‘۔  

مساجد میں سینیٹائزنگ پھر ہنگامی بنیادوں پر شروع کردی گئی ہے۔(فٹوٹو ایس پی اے)

وزیر اسلامی امور نے اس سے قبل مساجد میں تمام دعوتی سرگرمیاں، علمی پروگرام، لیکچرز معطل کردیے ہیں۔انہوں نے یہ ساری سرگرمیاں آن لائن انجام دینے  کی ہدایت جاری کردی ہے۔ 
وزیر اسلامی امور اذان اور تکبیر کے درمیان وقفہ بھی کم کرچکے ہیں اور نمازوں کے بعد مساجد بند کرنے کی ہدایات بھی جاری کیے ہوئے ہیں۔
دریں اثنا تمام مساجد میں سینیٹائزنگ کا عمل ایک بار پھر ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا گیا ہے۔

شیئر: