Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کورنیش احتیاطی طور پر بند کردیا گیا

کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں جمعے کی رات کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے اور عوامی اجتماعات کو محدود کرنے کے لیے کورنیش کو احتیاطی طور پر پبلک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق کمشنر جدہ مشعل بن ماجد نے جدہ میونسپلٹی کو سیکیورٹی اتھارٹی کے تعاون سے کورنیش کو بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مکہ ریجن کی پولیس کورونا ایس اوپیز پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف جدہ ساحلی تفریحی گاہ پرتفتیشی کارروائیاں کر رہی تھی۔

کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے ان کا چالان کیا گیا تھا۔(فوٹو ایس پی اے)

 پولیس کی مختلف ٹیموں نے ساحلی تفریح گاہ کا دورہ کیا تھا  اور ایسے افراد جو کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے ان کا چالان کیا گیا تھا۔
پولیس اہلکاروں نے تفریح گاہوں پر آنے والوں کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور کوروناایس اوپیز پرعمل کرنے کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا۔ عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف جرمانے بھی گیے گئے۔
واضح رہے عوامی مقامات پر حفاظتی ماسک استعمال نہ کرنےوالوں کے خلاف ایک ہزار ریال جرمانہ کیاجاتا ہے۔ ماسک کی خلاف ورزی پرکیاجانےوالا جرمانہ ادا کرنا ضروری ہے۔

شیئر: