Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی کے اندر ماسک کی پابندی ضروری ہے؟

کوئی شخص گاڑی میں تنہا ہو تو ماسک پہننا ضروری نہیں ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشلھوب نے گاڑی کے اندر حفاظتی ماسک پہننے کے ضابطوں کی وضاحت کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق الشلھوب نے کہا کہ اگر کوئی شخص گاڑی میں تنہا ہو تو اسے ماسک پہننا ضروری نہیں ہے۔ 
 اتوار کو نئے کورونا وائرس سے متعلق وزارت صحت کی طرف سے منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ اگر کسی گاڑی میں ایک سے زیادہ فیملی کے افراد موجود ہوں گے تو ایسی صورت میں انہیں ماسک استعمال کرنا ہوگا۔ 
ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا  کہ اگر گاڑی چیک پوسٹ پر کھڑی ہو یا ڈرائیور سڑک پر موجود سیکیورٹی اہلکار سے بات چیت کررہا ہو تو ایسی صورت میں ماسک پہننا ہوگا۔ ایسا نہ کرنا خلاف ورزی شمار ہوگا۔ 
 
دریں اثنا وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیکیورٹی ادارے ایس او پیز کی پابندی کرانے کے  سلسلے میں پرعزم ہیں۔
تفتیشی چھاپوں کے نتیجے میں 6200 سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے 1504 ادارے سیل کردیے گئے۔
ترجمان کا کہنا  تھا کہسب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریاض میں ریکارڈ کی گئیں۔ الاحسا دوسرے نمبر پر ہے جبکہ مدینہ منورہ کا علاقہ خلاف ورزیوں کے  حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے۔ 

شیئر: