Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’نمازی مساجد بند کرنے کا سبب نہ بنیں‘

’نمازی ماسک پہن کر آئیں، اپنی جائے نماز ساتھ لے آئیں اور صفوں میں سماجی فاصلے کی پابندی کریں‘ (فوٹو: سبق)
وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے تحت آئمہ اور خطبا تیار کرنے والے ادارے نے نمازیوں کو ایس او پیز اور مساجد میں طے شدہ ضابطوں کی پابندی کرنے کی اپیل کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ ’نمازی مساجد بند کرانے کا سبب نہ بنیں۔‘
آئمہ اور خطبا تیار کرنے والے ادارے نے کہا کہ ’مساجد زمین میں اللہ کے گھر ہیں، یہ جگہ مسلمانوں کو بہت عزیز ہے جہاں وہ زندگی کے قیمتی لمحات گزارتے ہیں۔‘
ادارے کا کہنا ہے کہ ان مساجد کو نمازوں کے لیے کھلا رکھنا چاہیے، انہیں کھلا رکھنے میں ہم اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
’نمازیوں کو چاہیے کہ وہ مسجد میں ماسک پہن کر آئیں، اپنی جائے نماز ساتھ لے آئیں اور صفوں میں سماجی فاصلے کی پابندی کریں، نماز کے فورا بعد یکے بعد دیگر مسجد سے نکلیں کہ دروازوں پر بھیڑ نہ لگے۔‘
’مساجد کے اندر انتہائی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’بصورت دیگر اگر مساجد میں نمازیں ہدایات کی پابندی نہیں کریں گے تو مجبورا انہیں بند کرنا پڑے گا۔‘

’مساجد کو نمازوں کے لیے کھلا رکھنا چاہئے( فوٹو: واس)

تمام مساجد میں مختلف زبانوں میں ہدایات پر مشتمل آگاہی بورڈ نصب ہیں جن کی پابندی ضروری ہے.
واضح رہے کہ آئمہ اور خطبا تیار کرنے والا ادارہ وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبد اللطیف آل الشیخ کی خصوصی نگرانی میں چل رہا ہے جہاں سعودی عرب کے مختلف شہروں میں مساجد کے لیے آئمہ اور خطبہ کی تربیت کی جاتی ہے۔
 

شیئر: