Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں جعلی کرنسی تیار کرنے والے چار افراد گرفتار

گرفتار افراد میں تین شہری جبکہ ایک سوڈانی تارک وطن ہے ( فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے ملک میں جعلی کرنسی پھیلانے کے جرم میں چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں تین شہری جبکہ ایک سوڈانی تارک وطن ہے۔‘
پولیس ترجمان کے مطابق ان کی عمریں 20 اور 30 سال کے درمیان ہیں۔ انہوں نے ریاض شہر کے ایک محلے میں رہائش اختیار کر رکھی تھی جہاں وہ جعلی کرنسیاں تیار کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان کے ٹھکانے سے جعلی کرنسی نوٹ، جعلسازی میں استعمال ہونے والے آلات اور اشیا ضبط ہوئی ہیں۔‘
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل کرنے کے بعد انہیں متعلقہ محکمے کے حوالے کر دیا جائے گا۔

شیئر: