Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آئی فون 12 مِنی کی فروخت میں کمی‘

حالیہ سالوں میں سمارٹ فون صارفین میں بڑے موبائل فونز کے استعمال کا رحجان بڑھا ہے. (فوٹو: یو پی آئی)
انڈسٹری ڈیٹا فراہم کرنے والی فرم کاؤنٹر پوائنٹ کا کہنا ہے کہ ایپل کے آئی فون 12 مِنی کی جنوری کے پہلے 15 دنوں میں صرف پانچ فیصد فروخت ہوئی ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق کاؤنٹر پوائنٹ نے منگل کو ڈیٹا جاری کیا ہے۔
یہ ڈیٹا امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے اس نئے موبائل فون برانڈ کے چھوٹے ورژن کی طلب میں کمی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
حالیہ سالوں میں سمارٹ فون صارفین میں بڑے موبائل فونز کے استعمال کا رحجان بڑھا ہے کیونکہ ان پر آسانی سے زیادہ ویڈیوز دیکھی جا سکتی ہیں اور ویڈیوز سے بھرپور فیسبک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور سنیپ چیٹ کا زیادہ بہتر استعمال بھی ہوتا ہے۔
جے پی مورگن کے تجزیہ کار ولیم ینگ نے اس حوالے سے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ ’چھوٹے آئی فون 12 اور 12 مِنی کی طلب میں کمی کی وجہ سے شاید ایپل کو اگلے تین مہینوں میں مِنی کی پروڈکشن بند کرنی پڑے۔‘
جبکہ ایپل انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
امریکی کمپنی نے گذشتہ برس آئی فون 12 کے چھوٹے ماڈلز لانچ کیے تھے لیکن چھوٹے آئی فونز کی طلب میں آئی فون 12 پرو اور پرانے آئی فون 11ایس کی نسبت کافی کمی آئی ہے۔
ایپل نے گذشتہ سال آئی فون 12 کو معمول سے ہٹ کر کئی ہفتوں بعد دوسرے ممالک میں بھیجا، لیکن نئے ماڈلز کی بڑھتی تعداد اور آئی فون 12 کے ڈیزائن کی وجہ سے اسے اپ گریڈ کرنے کے مطالبے سامنے آئے ہیں، خاص طور پر چین سے۔
دوسری طرف گذشتہ ماہ کیلفورنیا کی کپرٹینو نامی کمپنی نے اپنے آئی فونز کے کاروبار سے تین مہینوں میں 65 ارب 60 کروڑ ڈالر کا منافع ظاہر کرتے ہوئے اپنا پچھلے تین سالوں کا ریکارڈ توڑا ہے۔

شیئر: