Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن میں برفباری کے دلکش مناظر

بیشتر مقامات برفباری کے باعث سفید چادر اوڑھے نظر آرہے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے عسیر ریجن کی کمشنری ابہا کے شمال مغرب میں واقع بستیوں میں برفباری کے دلکش مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں ۔ بیشتر مقامات برفباری کے باعث سفید چادر اوڑھے نظر آرہے ہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے نے عسیر کے قریوں میں برفباری کی تصاویر جاری کی ہیں۔ سبزہ زاروں پر برف کی تہہ جمی ہوئی نظر آرہی ہے۔

سعودی خبررساں ادارے نے عسیر میں برفباری کی تصاویر جاری کی ہیں(فوٹو ایس پی اے)

موسمیات کے قومی مرکز نے منگل کو بیان میں کہا تھا کہ ابہا اور خمیس مشیط کمشنریوں میں برفباری کا قوی امکان ہے جبکہ موسلا دھار بارش سے سیلاب کا امکان بھی ظاہر کیا گیا تھا۔ 
قومی مرکز کی پیشگوئی کے مطابق دونوں کمشنریوں میں برفباری ہورہی ہے۔

شیئر: