Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی دوسری کارروائی کا آغاز

ٹرمپ پہلے صدر ہیں جنہوں نے مواخذے کے دو مقدمات کا سامنا کیا ہے(فوٹو اے ایف پی)
 امریکی سینیٹ نے منگل کو ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی دوسری تاریخی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔
 سابق امریکی صدر پر الزام ہے کہ 6 جنوری کو جب ان کے حامیوں نے کانگریس پر دھاوا بولا تو انہوں نے انہیں بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی تھی۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ امریکہ کے وہ پہلے صدر ہیں جنہوں نے دو مرتبہ مواخذے کا سامنا کیا ہے۔ انہیں 2020 میں اختیارات کےغلط استعمال کے الزام میں بری کردیا گیا تھا۔
ساتھ ہی امریکی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے کہ کسی صدر پرعہدہ چھوڑنے کے بعد مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔
ڈیموکریٹک اکثریت کے رہنما چک شمر نے کہا کہ امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی سابق صدر کے خلاف اس قدر سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان الزامات پر مواخذے کی کارروائی کی منصفانہ اور ایماندارانہ سماعت کرنا ہمارا آئینی فرض ہے۔
اس مقدمے کی سماعت ڈیموکریٹک سینیٹر پیٹرک لیہی کی زیر صدارت ہو گی ج وگھنٹوں بحث و مباحثے کے بعد، سابق صدر کی آزمائش کے آئینی ہونے کے بارے میں کی جانے والی ووٹنگ کے بعد شروع ہو گی۔

مواخذے کی کارروائی کا اہم حصہ بدھ سے شروع ہوگا(فوٹو اے ایف پی)

یہ ووٹنگ محض رسمی ہو گی کیونکہ ڈیموکریٹس کے پاس کافی ووٹ ہیں لیکن اس سے ابتدائی اشارہ مل جائے گا کہ اس کیس کے بارے میں ریپبلکن کتنے اوپن ہیں۔
مواخذے کی کارروائی کا اہم حصہ بدھ سے شروع ہوگا جس میں ہر فریق کی طرف سے زبانی دلائل پیش کرنے کے لئے 16 گھنٹے کا وقت موجود ہوگا۔

شیئر: