Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا: نئی جھیل بننے سے اترکھنڈ میں ایک اور سیلاب کا خطرہ

گذشتہ اتوار کو سیلاب سے 36 افراد ہلاک اور 168 لاپتا ہوگئے تھے (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا کی شمالی ریاست اترکھنڈ میں ایک نئی جھیل کے ابھرنے سے دوبارہ سیلاب آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتوار کو اترکھنڈ میں گلیشیئر ٹوٹنے سے ڈیم تباہ ہوا تھا جس میں 36 افراد ہلاک اور 168 لاپتا ہوگئے تھے۔
گلوبل وارمنگ کی وجہ سے خطے میں گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔
جمعرات کو ماہرین ارضیات نے بتایا تھا کہ ’رشی گنگا دریا کے قریب ایک جھیل بن چکی ہے۔‘
ہیماوتی نندن بہوگنا گڑھوال یونیورسٹی کے پروفیسر وائی پی سندریال نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے جھیل کے مقام کی نشاندہی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’اس کا مطلب ہے کہ رشی گنگا ایک بار پھر ٹوٹے گا۔‘
مقامی سینیئر پولیس افسر اشوک کمار نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’سیٹلائٹ تصویروں اور ہیلی کاپٹر کے سروے سے جھیل کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ٹیموں کو پیدل ہی تحقیقات کے لیے بھیجا گیا ہے، اس ٹریک پر ٹیموں کو پہنچنے میں تقریباً 16 گھنٹے لگیں گے۔‘
اشوک کمار نے مزید بتایا کہ ’گذشتہ چند دنوں میں پانی کا بہاؤ رشی گنگا میں کم تھا تاہم کل سے بہاؤ بہت زیادہ ہے۔‘
اتوار سے ایک سرنگ میں پھنسے 30 کے قریب لوگوں تک پہنچنے کے لیے جمعے کو ایک سرچ آپریشن بھی ہوا تھا۔ حکام امید کر رہے ہیں کہ اگر وہ پانی کے بہاؤ سے بچ گئے ہوں تو وہ شاید ایک کونے میں محفوظ ہوں گے۔‘

شیئر: