Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نمازیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے پر مزید آٹھ مساجد عارضی طور پر بند

38 مساجد سینیٹائزِنگ مکمل ہونے پر کھول دی گئی ہیں( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور نے  دس نمازیوں کے کورونا میں مبتلا  ہونے پر مزید  8 مساجد عارضی طور پر بند کی ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور نے بیان میں بتایا کہ 5 روز کے دوران بند کی جانے والی مساجد کی تعداد  52 ہوگئی۔ ان میں سے 38 مساجد سینیٹائزِنگ آپریشن مکمل ہونے پر کھول دی گئیں۔  
وزارت نے بتایا کہ  مساجد کو کورونا کے مریض ریکارڈ  پر آنے کے بعد عارضی طور پر بند کیا گیا تھا۔ اب یہ نمازیوں کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔ صحت و سلامتی کے بہترین انتظامات کردیے گئے ہیں۔  
المرصد ویب سائٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور نے جمعے کو عارضی طور پر بند کی جانے والی 8 مساجد میں ریکارڈ پر آنے والے کورونا کے مریضوں کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔
 اس کے مطابق کورونا کے دو مریض جدہ کی دو مساجد، قنفذہ کی ایک مسجد میں دو، ریاض ریجن کی دو کمشنریوں کی مساجد میں دو، جازان ریجن کی ایک کمشنری کی مسجد میں دو جبکہ مشرقی ریجن اور عسیر ریجن کی مسجد میں ایک، ایک مریض ریکارڈ پر آئے ہیں۔

شیئر: