Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو نے پہلی سعودی سائبر ٹیکنالوجی متعارف کرا دی

انفارمیشن سیکیورٹی کا جدید تربنیادی ڈھانچہ تیار کیا جارہا ہے- (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی آرامکو نے سائبر سیکیورٹی کے خطرات سے بچانے والی پہلی سعودی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے۔
اسے ’صمام البیانات ڈیٹا سیفٹی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ اینٹی سائبر ہیکرز سسٹم ہے اور روایتی سیکیورٹی ٹیکنالوجی سسٹم سے اعلی درجے کا نظام ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی آرامکو نے بیان جاری کرکے کہا کہ آرامکو پوری دنیا کو تیل کی متوازن سپلائی برقرار رکھنے کے سلسلے میں اہم کردارادا کررہی ہے۔
سائبر سیکیورٹی کے خطرات سے بچانے والی پہلی سعودی ٹیکنالوجی اسی کردار کا حصہ ہے۔ 


یہ ٹیکنالوجی آرامکو اور ایڈوانس الیکٹرانک کمپنی کی مشترکہ کاوش ہے- (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی آرامکو نے مزید کہا کہ  ہیکنگ کی ہر ایسی کوشش کے سدباب کے لیے انفارمیشن سیکیورٹی کا جدید بنیادی ڈھانچہ تیار کررہے ہیں جس سےعالمی برادری کو اقتصادی یا سماجی بھیانک مسائل پیدا ہوتے ہوں۔ 

سائبر سیکیورٹی کے خطرات سے بچنے کے لیے اقدام اٹھایا ہے- (فوٹو ایس پی اے)

سعودی آرامکو نے بیان میں کہا کہ یہ ٹیکنالوجی آرامکو اور ایڈوانس الیکٹرانک کمپنی کی مشترکہ جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ 
یاد رہے کہ ’صمام البیانات آلہ‘ گیس پلانٹس اور آئل ریفائنری جیسی صنعتی تنصیبات کو سائبر سیکیورٹی فراہم کرنے والا اہم آلہ ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: