Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودیوں کے لیے روایتی ملازمتیں نہیں اعلی عہدے‘

کورونا وبا کے دوران روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں(فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزیر صنعت نے کہا ہے کہ ’روایتی ملازمتیں نہیں بلکہ اعلی ملازمتیں سعودی شہریوں کو دلانے کے لیے کوشاں ہیں‘۔ 
وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف نے اپنی وزارت میں سعودیوں کے روزگار کے لیے سکیمیں اور تربیتی پروگرام پیش کیے ہیں۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’ وزارت صنعت نے کورونا وبا کے دوران روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں جن پر 33 فیصد سے زیادہ سعودی ملازم تعینات کیے گئے‘۔ 
انہں نے مزید کہا کہ ’وزارت صنعت نے سعودیوں کے روزگار کے حوالے سے نئی حکمت عملی ترتیب دی ہے۔ اس کا بنیادی پہلو یہ ہے کہ روایتی ملازمتوں یعنی سستی لیبر کے بجائے ایسی اسامیوں پر سعودیوں کو تعینات کرنے کا طریقہ کار اپنایا گیا ہے جو کلیدی ہوں‘۔
بندر الخریف نے کہا ’ وزارت صنعت اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے سعودیوں کو روزگار کی ٹریننگ اور استعداد پیدا کرنے والی سکیمیں نافذ کررہی ہے‘۔
سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ وزارت صنعت نے مملکت میں بعض مصنوعات تیار کرنے کے لیے سرمایہ کاروں کو ترغیبات فراہم کی ہیں اور یہ کام ترجیحی بنیادوں پر انجام دیا جارہا ہے۔ 

شیئر: