Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرس فیشن ویک کے لیے عرب ممالک کے ڈیزائنرز کی تیاریاں

فیشن شو کی تاریخ 9-1 مارچ بتائی گئی ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
عرب ممالک کے ڈیزائنرز اپنی 2022-2021 کی کپڑوں کی کلیکشن کو اگلے مہینے پیرس فیشن ویک میں پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
پیر کو فیشن ویک کے منتظمین نے تاریخوں کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ تقریب 9-1 مارچ کو آن لائن ہوگی تاکہ کووڈ-19 جے پھیلاؤ سے بچا جاسکے۔
لبنان کے فیشن برانڈز ایلی ساب اور میسن رابیہ کیروز اور دبئی سے کرسٹینا فیڈالسکایا 6 مارچ کو اپنی نئی تخلیق پیش کریں گے۔
اس سے قبل 28-25 جنوری کو ہونے والے پیرس اوٹ کوچئور ویک میں ایلی ساب نے حصہ لینے سے انکار کردیا تھا۔ اس کی وجہ لبنان میں کورونا کیسز کی بڑھتی تعداد تھی۔
دیگر ڈیزائنر جن میں لبنان کے جارج ہوبیکا اور زہیر مراد شامل ہیں نے بھی اس ہی وجہ سے فیشن شو میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔

شیئر: