Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ مکہ روڈ پر ٹریفک حادثہ، ایک ہلاک، 16 زخمی 

ہلال احمر کے ترجمان کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں جدہ سے مکہ جانے والی شاہراہ پر نینشل گارڈ برج کے پاس بس اور گاڑی کے تصادم میں ایک شخص ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے ہیں۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ میں ہلال احمر کے ترجمان عبداللہ ابو زید نے بتایا کہ نماز جعمہ کے بعد آپریشن روم 997 سے رابطہ کرکے بتایا گیا کہ مکہ جدہ شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ہوا ہے۔
 ابو زید نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پانچ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ روانہ کردی گئیں۔ پندرہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچایا گیا، جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔
زخمیوں کی مجموعی تعداد 16 ہے۔ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔
ہلال احمر کے ترجمان نے تمام ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران احتیاط برتیں۔ ٹریفک قوانین اور سلامتی وسائل کی پابندی کریں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بس اور گاڑی میں تصادم تیز رفتاری کی وجہ سے ہوا۔

شیئر: