Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیارہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوجائے گی(فوٹو ایس پی اے)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ سنیچر کو تیز ہواؤں کے ساتھ سعودی عرب کے گیارہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔
عاجل ویب کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے جمعے کو بیان میں کہا ہے کہ جازان، الشرقیہ، مکہ مکرمہ اور الباحہ اور عسیر میں کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

نجران بارش کا سلسلہ سنیچر کو شام تک چلنے کا امکان ہے۔( فوٹو ایس پی اے)

گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوجائے گی اور یہ صورتحال سنیچر کو رات نو بجے تک جاری رہے گی۔ 
قومی مرکز نے مزید بتایا کہ مکہ مکرمہ اور نجران میں متعدد مقامات پر پہلے گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوجائے گی پھر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
اس کا سلسلہ سنیچر کو سہ پہر تین بجے تک جاری رہے گا- جہاں تک نجران کا تعلق ہے تو وہاں بارش کا سلسلہ شام چھ بجے تک چلنے کا امکان ہے۔

شیئر: