Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے ٹی ایمز کے باہر بوڑھو ں سے رقم ہتھیانے والا غیر ملکی گرفتار

 یمنی شہری اے ٹی ایم کے سامنے گھات لگاتا تھا۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے اے ٹی ایمز کے سامنے بوڑھے اور غیرملکی اکاونٹس ہولڈرز سے رقم اینٹھنے والے غیرملکی کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ’ سراغرسانوں نے دھوکہ دہی کی وارداتوں کی رپورٹ ملنے پر بزرگوں سے رقمیں اینٹھنے والے کی شناخت اور گرفتاری کی کارروائی کی ہے‘۔
ترجمان نے بتایا کہ ’یمنی شہری اے ٹی ایم کے سامنے گھات لگاتا تھا۔ بینکوں سے نکلنے والے بوڑھے اور غیرملکی اس کا نشانہ تھے‘۔
’یمنی باشندہ مدد کے نام پر اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے ان کے قریب جاتا۔ اے ٹی ایم کارڈ سے متعلق معلومات حاصل کرکے  اکاونٹ ہولڈر کو مطلوبہ رقم حوالے کرکے اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کرلیتا تھا اور پھر ان کے ذریعے بینکوں سے پیسے نکالنے کے ساتھ تجارتی مراکز سے شاپنگ بھی کیا کرتا تھا‘۔ 
ریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ’ یمنی شہری  74 ہزار 900 ریال ہتھیا چکا تھا- ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔
 

شیئر: