Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گھڑ دوڑ کپ: ولی عہد نے انعامات تقسیم کیے

گورنر ریاض اور ایوان شاہی کے مشیر نے ولی عہد کا استقبال کیا۔ ( فوٹو ایس پی اے)
 سعودی ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض کے کنگ عبدالعزیز ریس کورس میں دنیا کی سب سے بڑی اور مہنگی عالمی گھڑ دوڑ میں فائنل ریس کے فاتح کو سعودی کپ سے نوازا ہے۔ 
 فائنل ریس کے فاتح کو بیس ملین ڈالر اور ٹرافی دی گئی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود جو کہ گھڑدوڑ کلب کے اعزازی صدر بھی ہیں کی نیابت کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ’سعودی کپ‘ کے لیے ریس گراونڈ میں پہنچے۔ 
ولی عہد کا استقبال گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر اور ایوان شاہی کے مشیر شہزادہ بندر بن خالدالفیصل نے کیا۔ ولی عہد محمد بن سلمان کے استقبال پر شاہی ترانہ بجایا گیا بعدازاں دوڑ میں شریک تمام گھوڑوں کو ولی عہد کے سامنے سے گزار گیا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی کپ کے اس مقابلے میں جسے دنیا میں سب سے مہنگے مقابلے کا اعزاز حاصل ہے۔ 30.5 ملین ڈالر کے انعام تقیسم ہوں گے۔
13 ممالک سے عالمی معیار کے 77 گھوڑے مقابلے میں شریک تھے۔

شیئر: