Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قیمتی دھات اور پتھروں کے شعبے میں پانچ ہزار سے زیادہ لائسنس

بغیر لائسنس کاروبار یا تیاری پر قید اور جرمانے کی سزا ہے(فوٹو عرب نیوز)
 سعودی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا  ہے کہ سعودی وزارت کامرس نے 2020 کے اوائل سے  قیمتی دھاتوں اور قیمتی پتھروں کے شعبے میں پانچ ہزار 963 لائسنس جاری کیے ہیں۔
عرب نیوز نے الاقتصادية اخبار کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ سعودی وزارت تجارت کے ترجمان عبد الرحمن الحسین نے کہا کہ رواں سال کے دوران  وزارت نے فروری کے وسط تک 60 لائسنس جاری کیے تھے۔
ترجمان کے مطابق قیمتی دھاتوں اور قیمتی پتھروں کا قانون یہ کہتا ہے کہ بغیر کسی لائسنس کے قیمتی دھاتوں اور جواہرات کے پتھروں کی تجارت یا تیاری نہیں ہوسکتی۔
جو بھی شخص بغیر لائسنس کے قیمتی دھاتوں یا قیمتی پتھروں کا کاروبار کرتا ہے یا اس کی تیاری کرتا ہے اسے چھ ماہ سے زیادہ کی مدت اور 90 ہزار سعودی ریا ل سے زیادہ جرمانے یا ان دونوں میں سے کسی ایک جرمانے کی بھی سزا ہو گی۔

شیئر: