Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیئرز کے لین دین میں دھوکہ دہی، پانچ افراد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے

حصص کے معاملات اپنے حق میں کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کیے تھے۔(فوٹو الشرق الاوسط)
کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے شیئرز کے لین دین میں گھپلے اور دھوکہ دہی پر پانچ افراد کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا ہے۔
یہ مالیاتی منڈی کے لائحہ عمل کی دفعہ 2 اور 8 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تھے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے بیان میں بتایا کہ  پانچ افراد کا معاملہ پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے۔
 کرنسی نوٹس کے نرخوں پر اثر انداز ہونے اور حصص کے معاملات اپنے حق میں کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کیے تھے۔
یہ حربے دھوکہ دہی کے دائرے میں آتے ہیں۔ انہوں نے کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی میں رجسٹرڈ 37 کمپنیوں کے حصص پر 20 جنوری  2020 سے یکم اکتوبر 2020 تک اثر انداز ہونے کے حربے اختیار کیے تھے۔ 
کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے انتباہ دیا ہے کہ جو لوگ بھی مالیاتی منڈی میں گھپلے کے لیے حربے اختیار کریں گے ان کے تعاقب میں ادنی فروگزاشت سے کام نہیں لیا جائے گا۔
اس حوالے سے ترقی یافتہ ٹیکنالوجی سے بھی فائدہ اٹھایا جائے گا۔ قانونی کارروائی کو جلد ازجلد منطقی انجام تک پہنچانے کا اہتمام بھی ہوگا۔  
یاد رہے کہ کرنسی نوٹ کے تنازعات کو نمٹانے والی کمیٹیوں کا جنرل سیکریٹریٹ حتمی فیصلے جاری ہونے پر قانونی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے نام اپنی ویب سائٹ پر جاری کرے گا۔  

شیئر: