Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیشہ میں کورونا ویکسین سینٹر کا افتتاح

’شہری و غیر ملکی صحتی ایپ کے ذریعہ پیشگی وقت لے سکتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت صحت نے بیشہ کمشنری میں کورونا ویکسین کا افتتاح کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بیشہ محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ’کورونا ویکسین سینٹر میں چار کلینکس کام کر رہے ہیں جہاں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو مفت ویکسین کی سہولت فراہم کی جارہی ہے‘۔

’کورونا ویکسین بالکل مفت ہے اور یہ انتہائی محفوظ ہے‘ ( فوٹو: سبق)

محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ’بیشہ کے رہائشی خواہ وہ سعودی شہری ہوں یا مقیم غیرملکی وہ صحتی ایپ کے ذریعے پیشگی وقت لے سکتے ہیں‘۔
’ویکسین تمام لوگوں کے بالکل مفت ہے اور یہ انتہائی محفوظ ہے۔ ویکسین کے بارے میں مزید معلومات یا کورونا کی صورت حال کے حوالے سے آگاہی حاصل کرنے کے لیے بھی ہم سے رجوع کیا جاسکتا ہے‘۔

شیئر: