Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ بندرگاہ میں تیز ہواؤں کے باعث جہاز رانی معطل 

بندرگاہ پر دیوہیکل جہازوں کے لنگر انداز ہونے کی تمام سہولتیں مہیا ہیں (فوٹو: سبق)
مکہ گورنریٹ نے کہا ہے کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے جدہ اسلامی بندرگاہ میں جہاز رانی معطل کر دی گئی ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق  مکہ گورنریٹ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ تیز ہواؤں میں شدت کی وجہ سے جدہ اسلامی بندرگاہ میں جہاز رانی بند کی گئی ہے۔
جدہ اسلامی بندرگاہ پر چند روز قبل دنیا بھر میں پہلا اور سب سے بڑا کنٹینرز بردار جہاز لنگر انداز ہواتھا- یہ جہاز ماحول دوست قدرتی سیال گیس (ایل این جی) سسٹم سے چلتا ہے۔
دنیا بھر میں سب سے زیادہ  کنٹینرز بردار جہاز پہلی مرتبہ سعودی عرب کے دورے پر آیا ہے۔ اسلامی بندرگاہ پر دیوہیکل جہازوں کے لنگر انداز ہونے کی تمام سہولتیں مہیا ہیں۔ 
جہاز پر 23 ہزار بڑے کنٹینرز لدے ہوئے تھے اور یہ 400 میٹر لمبا اور61 میٹر چوڑا ہے۔ ستمبر 2020 میں اسے تیار کیا گیا تھا۔

شیئر: