Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ایک طرف آئی ایم ایف کا امیدوار اور دوسری طرف عوام کا نمائندہ ہے‘

مریم نواز نے کہا مسلم لیگ نواز سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی حمایت کر رہی ہے۔(فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ کے درمیان مقابلے پر کہنا ہے کہ ’ایک طرف آئی ایم ایف کا امیدوار ہے اور دوسری طرف عوام کا نمائندہ ہے۔‘
جمعرات کو لاہور میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ساتھ ملاقات کی جس کے بعد دونوں نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔
نیوز کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو نے سینیٹ الیکشنز کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ ’جب ارکان قومی اسمبلی اپنے حلقوں میں جائیں گے تو ان سے پوچھا جائے گا کہ ’آپ نے آئی ایم ایف کے امیدوار کو ووٹ دیا یا عوام کے نمائندے کو؟‘

 

بلاول بھٹو نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ’ارکان اسمبلی عوام کے نمائندے کو ووٹ دیں گے۔‘
اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’یوسف رضا گیلانی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار ہیں اور سب جمہوریت پسند انہیں پسند کرتے ہیں۔‘
مریم نواز نے کہا کہ ’مسلم لیگ ن بھی سینیٹ انتخابات میں ان کی حمایت کر رہی ہے۔ جو درست سمت میں کھڑے ہیں، یوسف رضا گیلانی ان سب کے امیدوار ہیں۔‘

شیئر: