Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کمپنیاں اپنے سسٹم اپ ڈیٹ رکھیں، سائبر حملے کا خطرہ ہے‘

سائبر حملوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدبیر ضروری ہیں- (فوٹو اخبار 24)
سائبر سیکیورٹی نیشنل سینٹر نے ہائی الرٹ کرتے ہوئے  کہا ہے کہ Oracle اور Atlassian کمپنیوں کے ویب سرورز کو سائبر حملوں کا بڑا خطرہ ہے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق نیشنل سینٹر نے توجہ دلائی کہ سائبر ہیکرز ایسے سسٹم میں موجود خامیوں سے فائدہ اٹھاکر ویب سرور تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں جنہیں اپ ڈیٹ نہ کیا گیا ہو- ہیکرز اس کمزری سے فائدہ اٹھا کر محفوظ فائلوں میں ترمیم کردیتے ہیں- فائلوں کے راز دریافت کرلیتے ہیں- فائلیں ڈاؤن لوڈ کرلیتے ہیں، نیا پروگرام ڈال دیتے  ہیں-  متاثرہ ویب سرور پر پرفریب احکام ڈال دیتے ہیں-
نیشنل سینٹر نے مشورہ دیا ہے کہ سب لوگ سسٹم مسلسل اپ ڈیٹ کرتے رہیں تاکہ اس قسم کے سائبر حملوں سے محفوظ رہ سکیں- سائبر حملوں سے بچنے کے لیے یہ احتیاطی تدبیر ضروری ہیں- سینٹر کے انتباہی پیج کو بھی فالو کرتے رہیں تاکہ نئی صورتحال سے باخبر رہ سکیں-
 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: