Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کے ڈرون اور بیلسٹک میزائل تباہ

 ڈرون ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی گرا کر تباہ کردیا گیا۔ (فوٹو سبق) 
عرب اتحاد نے جمعے کو ایک دن میں حوثیوں کی جانب سے دو ڈرون  اور ایک بیلسٹک میزائل حملے کی کوشش ناکام بنا ئی ہے۔
عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے بیان میں کہا ہے کہ عرب اتحاد نے ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں نے خمیس مشیط پر حملے کے لیے جمعے کی شام  ایک اور ڈرون بھیجا تھا جسے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی گرا کر تباہ کردیا گیا۔
بعد ازاں مملکت کے جنوبی ریجن میں حوثیوں نے بیلسٹک میزائل سے شہری اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم میزائل کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا۔
 اس سے قبل حوثی باغیوں نے جمعے کی صبح سعودی عرب کی کمشنری خمیس مشیط پر دھماکہ خیز ڈرون کے ذریعے حملہ کیا تھا تاہم اتحادی فوج کی ایئرکمان نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے حوثی باغیوں کی جانب سے بھیجے جانے والے دھماکہ خیز ڈرون کو تباہ کردیا تھا۔
 الاخباریہ اورعاجل ویب سائٹ کے مطابق ترکی المالکی نے کہا کہ حوثی سول تنصیبات اور شہریوں پر مسلسل حملے کررہے ہیں۔
یہ شہریوں کو جان بوجھ کر منصوبہ بند طریقے سے نشانہ بنا رہے ہیں۔ حوثیوں کے یہ حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔ شہریوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی اور انسانی قانون کے مطابق ضروری اقدامات جاری رکھیں گے۔ 
 

شیئر: