Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی سفر کی بحالی کے لیے کورونا ڈیجیٹل پاسپورٹ

توقع تھی 2020 کے آخر میں 50 فیصد سفری سرگرمیاں بحال ہوں گی۔ (فوٹو: سبق)
افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں فضائی نقل و حمل کی عالمی تنظیم (ایاٹا) کے ڈپٹی چیئرمین محمد البکری نے کہا ہے کہ فضائی سفر کو معمول پر لانے کے لیے کورونا ڈیجیٹل پاسپورٹ مناسب حل ہے۔ 
العربیہ کے مطابق اس سوال پر کہ شہری انٹرنیشنل کورونا ڈیجیٹل پاسپورٹ کیسے حاصل کر سکیں گے۔ البکری نے کہا کہ کورونا سرٹیفکیٹ ایک طرح سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے جڑا ہوا ہے۔ یہ بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ہے۔ اس کی بدولت مسافر سے متعلق تمام معلومات آسانی سے معلوم ہو جاتی ہیں۔
اس کے ذریعے یہ پتہ لگا لیا جاتا ہے کہ مسافر نے کورونا ٹیسٹ کرا لیا ہے یا نہیں، کورونا ویکسین لے چکا ہے یا نہیں۔ مسافر اس قسم کی معلومات متعلقہ ادارے کو پیش کرنے کا مجاِز ہوگا۔
البکری نے بتایا کہ ہر ملک سفر اور کورونا وبا سے بچاؤ سے متعلق ریاستی  فیصلوں کا مجاز ہے۔ 
البکری نے امید ظاہر کی کہ انٹرنیشنل کورونا پاسپورٹ کا پروگرام متعارف کرانے سے  فضائی سفر معمول کے مطابق بحال ہو سکتا ہے اور اس سے مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ اور ویکسین کے ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ کے نظام سے مسافروں اور سرکاری اداروں کا وقت اور محنت دونوں بچیں گے جبکہ فضائی کمپنیوں کے ذمہ داران اور سفری کارروائی کے عہدیداران اس کے ذریعے وبا کے مسائل سے نمٹ سکیں گے۔ 
انہوں نے بتایا کہ ایاٹا کو توقع  ہے کہ فضائی سفر کا حال بحران سے پہلے جیسا یکبارگی بحال نہیں ہوگا۔ شروع میں ایک تہائی حد تک پہلے والا ماحول بحال ہوسکے گا۔ توقع یہ تھی کہ 2020 کے آخر میں 50 فیصد تک سفری سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: