Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی جانے والے سیاحوں کے ویزوں میں ’بغیر کسی فیس کے 31 مارچ تک توسیع‘

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے گذشتہ برس 27 دسمبر کو تمام سیاحوں کے ویزوں میں بلامعاوضہ ایک ماہ کی توسیع کا اعلان کیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
مختلف رپورٹس کے مطابق دبئی جانے والے سیاحوں کے ویزوں میں بغیر کسی فیس کے مارچ کے آخر تک توسیع کر دی گئی ہے۔
مقامی اخبار خلیج ٹائمز نے اتوار کو بتایا کہ سیاحوں کا کہنا ہے کہ ’آن لائن چیک کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ ان کے ویزوں میں خود بخود توسیع کردی گئی ہے۔‘
ٹریول ایجنٹس نے بھی روزنامے کو تصدیق کی ہے کہ ’انہوں نے جن افراد کے لیے ویزوں کے لیے درخواست دی تھی ان کی 31 مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے۔‘
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اور امور خارجہ کے ایک ذریعے نے مقامی اخبار کو بتایا کہ ’جن افراد کے وزٹ یا سیاحتی ویزے ایک ماہ اور تین ماہ قبل ختم ہوئے ہیں ان کی مدت بڑھائی گئی ہے۔‘
متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے گذشتہ برس 27 دسمبر کو تمام سیاحوں کے ویزوں میں بلامعاوضہ ایک ماہ کی توسیع کا اعلان کیا تھا۔
یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کئی ممالک نے کورونا وائرس کی نئی قسم کی وجہ سے لاک ڈاؤن اور سفری پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے سفارت خانوں نے بھی اعلامیہ جاری کیا ہے کہ ’یو اے ای کی حکومت نے 28 دسمبر سے قبل جاری ہونے والے وزٹ ویزے کی مدت میں 31 مارچ تک توسیع کر دی ہے۔‘
تاہم ٹریول ایجںٹس نے سیاحوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے ویزوں کو چیک کر لیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ اس توسیع کا اطلاق سب پر نہ ہو، شاید کچھ سیاحوں کو زیادہ قیام کی وجہ سے جرمانے کا بھی سامنا ہو۔

شیئر:

متعلقہ خبریں