Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہری کے قتل اور نعش جلانے کے مجرم کو سزائے موت

وزارت داخلہ نے عدالت کی جانب سے قصاص کا فیصلہ نافذ کرایا ہے۔( فوٹو سبق) 
سعودی وزارت داخلہ نے ہموطن کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر سعودی شہری کے خلاف عدالت کی جانب سے جاری کردہ قصاص کا فیصلہ نافذ کرایا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ سعودی شہری عیسی بن مسعود الفیفی نے اپنے ہموطن احمد بن سلمان شراحیلی کو قتل کردیا تھا۔ مجرم نے شہری کو زدوکوب کیا اور گلا گھونٹ کرنعش کو نذر آتش کردیا تھا۔
وزارت داخلہ نے مزید بتایا کہ عیسی الفیفی واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ تلاش کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔ پوچھ  گچھ کے بعد اس پر فرد جرم عائد کردی گئی تھی۔
فوجی عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر عیسی الفیفی کو قانون کے مطابق موت کی سزا سنادی تھی جس کی توثیق پہلے اپیل  کورٹ اور پھر سپریم کورٹ کی جانب سے کردی گئی۔
آخر میں ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا حکم بھی جاری کردیا تھا ۔ پیر کو جازان میں عیسی الفیفی کو موت کی سزا دی گئی۔ 

شیئر: