Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی فتح، ملتان سلطانز کو 22 رنز سے شکست

پی ایس ایل سکس میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اس سے پہلے کوئی میچ نہیں کھیلا (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان سپر لیگ سکس کے چودہویں ٹاکرے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پی ایس ایل سکس میں پہلی کامیاب سمیٹی ہے۔
گلیڈی ایٹرز نے سلطانز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا جو وہ پورا نہ کر سکی۔
محمد رضوان کے علاوہ ملتان سلطانز کے بلے باز آج خاص کارکردگی نہ دکھا سکے۔ جیمز ونس کو سرفراز احمد نے قیس احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔ شان مسعود ابھی وکٹ پر سنبھل بھی نہ پائے تھے کہ قیس احمد نے انہیں بھی پولین کی راہ دکھا دی۔
ریلی روسو بھی قیس احمد کے ہاتھوں ڈھیر ہوئے اور ان کے بعد صہیب مقصود بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور محمد نواز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
خوشدل شاہ نے بارہ گیندوں پر انیس رنز بنائے لیکن وہ محمد حسنین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ کارلوس بھی کوئی کارکردگی دکھائے بغیر محمد حسنین کی گیند پر ڈھیر ہوئے۔
ان کے بعد کپتان محمد رضوان چھیاسٹھ رنز بنا کر زاہد محمود کی گیند پر آؤٹ ہوئے اور سہیل خان بھی زاہد محمود کا شکار بنے۔
اس سے قبل اننگز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے صائم ایوب نے 18 گیندوں پر 23 رنز بنائے اور انہیں عمران طاہر نے آؤٹ کیا۔ عثمان خان کو بھی عمران طاہر نے بولڈ کیا۔ انہوں نے 5o گیندوں 81 رنز بنائے۔
ان کے بعد فاف ڈوپلیسیز بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھر سکے اور سہیل خان کی گیند پر 17 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔
سرفراز احمد بھی کوئی کارکردگی دکھائے بغیر تین رنز بنا کر عمران طاہر کا شکار بنے۔ ان کے بعد بین کٹنگ اور اعظم خان کو شاہنواز دہانی نے نشانہ بنایا۔
ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پی ایس ایل سکس میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اس سے پہلے کوئی میچ نہیں کھیلا اور دونوں ٹیموں کے درمیان یہ پہلا معرکہ ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی پانچویں پوزیشن ہے اور اس نے دو پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ سلطانز نے چار میچ کھیلے ہیں جس میں سے تین ہارے ہیں اور ایک میچ جیتا ہے۔
گلیڈی ایٹرز کی پوائنٹس ٹیبل پر چھٹی یعنی آخری پوزیشن ہے اور اس نے کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی چار میچز کھیلے ہیں لیکن اسے کسی میچ میں فتح نہیں ملی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی پانچویں پوزیشن ہے (فوٹو: اے ایف پی)

بدھ کو ہونے والے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
دونوں ٹیمیں پانچ، پانچ میچز کھیل چکی ہیں۔ پشاور زلمی نے دو میچ ہارے جب کہ تین میں کامیابی حاصل کی جب کہ پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کو دو میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ تین میں کامیابی سمیٹی ہے۔
آج کے میچ کے لیے پشاور زلمی چار غیر ملکی جب کہ ایک ایمرجنگ اور کراچی کنگز کی ٹیم چار غیر ملکی جب کہ دو ایمرجنگ کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتری۔

شیئر: